تلنگانہ میں ٹینکر کی زد میں آکر 3 کمسن طلبا ہلاک

سوریہ پٹ: تلنگانہ میں سوریہ پیٹ ضلع کے ڈونڈاپاڈو میں کل دیر رات تیز رفتار ایک سیمنٹ ٹینکر کی زد میں آنے سے تین طالب علموں کی موت ہو گئی۔
پولیس نے بتایا کہ نویں کلاس میں پڑھنے والے تین طالب علم رات میں ایک ریستوراں سے کھانا کھا کر واپس آ رہے کہ ان کی موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی اور توازن بگڑنے سے تینوں گر گئے اور تیز رفتار سیمنٹ ٹینکر کی زد میں آ گئے۔
مرنے والوں کی شناختکسوبابو ، مہیش اور مجیش (14) کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں کی عمر 14سال بتائی جاتی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three students killed in road accident in telangana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply