تمل ناڈو میں لاری کی زد میں آکر تین طلبا ہلاک

چنئی :تمل ناڈو میں کوولم کے نزدیک ایسٹ کوسٹ روڈ پر اتوار کو ایک منی لاری کی ٹکر سے دو موٹر سائیکلوں پر سوار انجینئرنگ کالج کے تین طلباءہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تینوں طلباکی موت جائے حادثہ پر ہی ہو گئی۔ یہ طلبہ شولگنالر واقع ایک پرائیویٹ انجنیئرنگ کالج کے طالب علم تھے۔
ہلاک شدگان کی شناخت اسکتھویل، روی کمار اور ششیکمار اور زخمی کی پرکاش کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ اس وقت ہواجب یہ طالب علم علی الصباح اپنے ایک دوست سے مل کر دو موٹر سائیکلوں سے لوٹ رہے تھے ۔ وین کا ڈرائیور کارتک واقعہ کے بعد گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three students killed in kovalam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply