اترپردیش کے شہر مراد آباد میں ٹرک ۔بائیک ٹکر میں 3طلبا ہلاک

مرادآباد : اتر پردیش میں مرادآباد ضلع کے بھگت پور علاقے میں آج صبح ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل پر سوار تین طلبا ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ یہ اندوہناک حادثہ اس وقتر پیش آیا جب بھگت پور علاقے میں ایک بڑے ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے اس پر سوار تینوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ہلاک شدگان کی شناخت کمل (20) نتن (18) اور منیت (22) کے طور پر ہوئی ہے۔یہ تینوں نوجوان بی اے کے طالب علم تھے اور امتحان دینے کالج جا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس اس کو تلاش کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three students die in road accident in moradabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply