کشمیر میں فوج کے کیمپ پر فدائین حملہ،افسر سمیت تین فوجی ہلاک

سرینگر:ایل او سی کے قریب جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں آج صبح تڑکے فوج کے ایک کیمپ پر انتہا پسندوں کے حملہ میں ایک افسر سمیت تین فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو انتہا پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ موصول اطلاع کے مطابق یہ فدائین حملہ صبح چار بجے کیا گیا تھا اور انتہا پسندں نے خود کش حملہ کے ارادے سے ایک فوجی تنصیب کی جانب بڑھنے کے لیے فائرنگ کر کے فوجیوںکی توجہ بھٹکانے کی کوشش کی تھی۔ دونوں طرف سے چار گھنٹے تک فائرنگ ہوتی رہی جس میں دو انتہا پسند مارے گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three soldiers killed in uri style fidayeen attack on army camp in kupwara in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply