کھگڑیا میں تین بہنوں پر تیزاب ڈال دیا

کھگڑیا:بہار میں کھگڑیا ضلع کے گوگری تھانہ علاقے میں کل رات تیزاب کے حملہ میں ایک لڑکی سمیت تین لوگ جھلس گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خشکی پور گاؤں میں رہنے والی18سالہ پونم کماری اپنی دو چھوٹی بہنوں کے ساتھ سو رہی تھی تبھی کھلی کھڑکی سے کچھ لوگوں نے ان پر تیزاب ڈال دیا۔
تیزاب سے ہوئے اس حملے میں لڑکی کے دونوں ہاتھ بری طرح جھلس گئے جبکہ روبی اور بے بی معمولی طور پر زخمی ہو گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی لڑکی کو علاج کے لئے پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس سلسلے میں لڑکی کے باپ نے پڑوسی کے خلاف زمینی تنازعہ کو لے کر حملہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے متعلقہ تھانہ میں ایک معاملہ درج کرایا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three sisters injured in acid attack in khagaria district of bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply