صحافی راج دیو رنجن قتل کیس کا اصل ملزم اظہر الدین سمیت تین قیدی سیوان جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل

پٹنہ:سیوان ضلع انتظامیہ نے سیوان جیل میں بند صحافی راج دیو رنجن کے قتل کے اصل ملزم سمیت تین بدنام زمانہ قیدیوں کو جمعرات کی صبحسنٹرل جیل منتقل کر دیا۔ سیوان کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سوربھ کمار ساہی نے بتایا کہ جیل میں قید رئیس خان کو علی الصبح بکسر سنٹرل جیل بھیجا گیا ۔جبکہ صحافی راجدیو رنجن قتل کا ماسٹر مائنڈ اظہر الدین بیگ عرف لڈن میاں اور چندن چودھری کو گیا کی سنٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔
لڈن کو قومی جنتا دل کے سابق رہنما اور سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کے باعث ان قیدیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سال 13 مئی کو صحافی مسٹر رنجن کو مجرموں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ صحافی کے قتل کے بعد اب تک سیوان جیل سے محمد شہاب الدین سمیت تقریبا 12 قیدیوں کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three prisoners shifted from siwan jail to another jail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply