چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں سے تصادم میں 3پولس اہلکار زخمی

رائے پور: پولس کے مطابق چھتیس گڑھ کے نرائن پور ضلع کے گھنے جنگلات میں ماؤباغیوں کےساتھ خونریز تصادم میں ڈسٹرکٹ ریزرو گروپ کے تین جوان زخمی ہو گئے۔
ماؤباغیوں کے خلاف کارروائیوں کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل آف پولس ڈی ایم اوستھی نے بتایا کہ ریاست کے ڈسٹرکٹ ریزرو گروپ اور مقامی پولس کا مشترکہ دستہ خطہ میں نکسلیوں کے خلاف مہم کے دوران کیلم بیکا گاؤں کے جنگل سے گذر رہا تھا تبھی مسلح باغیوں کے ایک گروپ نے دستہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں تین جوان زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کی شناخت سب انسپکٹر پشپ راج ناگ ونشی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اودھ رام ساہو اور کانسٹبل وجے سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ناگ ونشی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ شدید زخمی ہے۔پولس کو شبہ ہے کہ کچھ نکسلی بھی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں کیونکہ جائے واردات پر خون پڑا دیکھا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three police jawans injured in encounter with maoists in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply