آندھرپردیش میں کار میں آگ لگنے سے خاندان کے تین افراد زندہ جھلس کر ہلاک

Three persons charred to death as car catches fire in Kurnool AllVideosNewsImagesMapsMore SettingsTools View saved SafeSearch
حیدرآباد:(یواین آئی )تیز رفتار کار کے سڑک کے کنارے ریت کے ٹیلے میں گھس پڑنے کے نتیجہ میں کار میں آگ لگ گئی۔اس واقعہ میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے الہ گڈہ منڈل کے بٹالور میں کل رات دیر گئے پیش آیا۔اس واقعہ میں شدید طور پر جھلس جانے والے ایک شخص کوعلاج کے لئے نندیا ل کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مرنے والوں کی شناخت ونیتا بائی ،اس کے بیٹے بیٹوں پریم کمار اور اومیش کے طور پر کی گئی ہے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ کار نندیال سے پرودوٹور کی طرف جارہی تھی۔ذرائع کے مطابق راجہ پرساد نامی شخص کار چلارہا تھا جو حالت نشہ میں تھا۔ان افراد کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ سے ہے۔