اترپردیش کے میرٹھ میں سڑک حادثہ، پولس کانسٹیبل سمیت تین ہلاک،دو شدید زخمی

میرٹھ : اترپردیش میں میرٹھ کے کنکر کھیڑا علاقے میں چیکنگ کے دوران جمعرات کی نصف شب میں ایک تیز رفتار گاڑی دو پولیس اہلکاروں کو روندتے ہوئے سڑک پر کھڑی دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی جس سے ایک پولس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ پولس ذرائع کے مطابق تقریباً تین بجے دہلی ۔ہری دوار قومی شاہراہ پر کنکرکھیڑا علاقے میں ڈابکاکٹ کے پاس دو پولس کانسٹیبل گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے۔ اسی دوران دہلی کی جانب سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے دو کانسٹیبلوں کو روند دیتے ہوئے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں شاملی کے باشندے کانسٹیبل راہل اور گاڑی میں سوار دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ منتظر نام کا پولس اہلکار، جو روڑکی (اتراکھنڈ) کا رہائشی ہے اور گاڑی میں سوار ایک دوسرا شخص بھی زخمی ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی دونوں لوگوں کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ دونوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three people including one policeman killed in road accident near meerut in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply