لکھنؤ میں خصوصی عدالت نے دہشت گردی کے جرم میں3کو عمر قید کی سزا سنائی

لکھنؤ:لکھنؤکی ایک خصوصی عدالت نے 30جون کودہشت گردی کے مجرم قرار دیے جانے کے بعد3افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔خصوصی جج اوم پرکاش مشرانے گزشتہ شام مختلف دفعات کے تحت قصوروار پائے جانے کے بعد تینوں ملزمین کو عمر قید کی سزا کے ساتھ 1.30لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
ذرائع کے مطابق محمد عابد عرف فتے ،مرزا راشد بیگ عرف رضا کزاکی اورشفیع الرحمٰن عرف یوسف کو دہشت گردی کے الزام میں قصوروار پائے جانے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی۔جن کا تعلق پاکستان کی ممنوعہ دہشت گرد تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔
یہ تینوں 2007سے لکھنؤ کی ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہیں۔جج نے کہاکہ ان تینوں کو قصوروار ٹھہرانے کےلئے وافر ثبوت پیش کئے گئے ہیں۔استغاثہ کے مطابق خفیہ ایجنسی کو اطلاع ملی تھی کہ جیش محمد کے کچھ رکن جیل میں بند اپنے ساتھیوں چھڑانے کےلئے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three pakistani terrorists get life imprisonment in lucknow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply