سومناتھ مندر کو نشانہ بنا نے کی سازش بے نقاب،10میں سے 3دہشت گرد ہلاک

نئی دہلی: وزارت داخلہ کے ایک افسر بالا کے مطابق ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے گذشتہ دنوں مغربی ہند کے کسی مقام پر ایک کارروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر کے گذشتہ ہفتہ مہا شو راتری کے موقع پر گجرات کے سومناتھ مندر کو نشانہ بنا کر حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام کر دیا۔
اس اعلیٰ حکومت افسر نے بتایا کہ مارچ کے اوائل میں پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نصیر خان جنجوعہ کی اپنے ہندوستانی ہم منصب اجیت دووال کو دی گئی اس خفیہ اطلاع پر کہ لشکر طیبہ یا جیش محمد کے دس دہشت گرد ہندوستان میں داخل ہو چکے ہیں یہ کاروائی کی گئی۔لیکن اس افسر نے ان دہشت گردوںکی شناخت یا جائے تصادم کے حوالے سے مکمل تفصیل بتانے سے انکار کر دیا۔ انوں نے کہاکہ چونکہ ان سے تفتیش کی جارہی ہے اس لیے تصدیق کیے بغیر ان کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی جا سکتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزار ت داخلہ کو دیگر سات کے بارے میں بھی معلومات ہیں اور ان کی بھی تلاش جاری ہے۔
ان میں سے کچھ کا تعلق کسی تیسرے ملک سے ہو سکتا ہے۔ ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں کو یہ اطلاع بھی ملی ہے کہ باقی دہشت گرد قومی دارالحکومت دہلی میں داخل ہو چکے ہیں اور وہ اہم سرکاری عمارتوں اور شاپنگ مالز پر دہشت گردانہ حملے کر سکتے ہیں۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے دہلی میں انڈیا گیٹ، راشٹرپتی بھون، ریلوے اسٹیشنوں اور تمام شاپنگ مالز میںہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three pakistan based terrorists killed after janjua tip off in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply