دھماکہ خیز مادے اور خود کش بیلٹ سے لیس 3پاکستانی دہشت گرد ہندوستان میں داخل

 چنڈی گڑھ: پنجاب پولس نے الرٹ کیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد اور ایک خود کش بیلٹ سے مسلح تین پاکستانی دہشت گرد ایک سرمئی سوئفٹ ڈیزائر میں بیٹھ کر ہندوستان میں داخل ہو چکے ہیں اور کسی بھی وقت دہلی، ممبئی اور گوا میں حملہ کر سکتے ہیں۔رپورٹوں کے مطابق کار کا نمبرJK-01 AB-2654ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ اس میں پنجاب کو بھی ایک شخص بیٹھا ہوا ہے ۔جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ پاکستانی دہشت گردوں کے ساتھ ہی گھوم رہا ہے۔
پورے پنجاب میں پولس افسروں سے کہا گیا ہے کہ و ہ تمام اہم سرکاری مقامات اور دفاعی تنصیبات و اداروں ، بازاروں ، مالز ،ریلوے اسٹیشنوں اور تعلیمی اداروں پر سخت حفاظتی اقدامات اور چوکسی برتنے کو یقینی بنائیں۔ مرکزی حکومت نے اس سے پہلے دہلی ، ممبئی اور گوا حکومتوں سے کہ چکی تھی کہ چار زبردست مسلح دہشت گرد کشمیر کے راستے ہندوستان میں داخل ہو چکے ہیں اور تین ریاستوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three pak terrorists in swift dzire may target delhi mumbai goa in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply