راجستھا ن کے چتوڑ گڑھ میں3موٹر سائکل سوار نوجوان سڑک حادثہ میں ہلاک

چتور گڑھ: راجستھان کے چتورگڑھ شہر میں گزشتہ رات ریلوے اوور برج پر موٹر سائکل پر سوار تین نوجوانوں کی پلیا سے ٹکراجانے سے موت ہوگئی۔
تھانہ انچارج شیولال مینا نے بتایا کہ رات کو تقریباََ سوار بارہ بجے تین نوجوان موٹر سائکل پر پرتاپ سرکل کی جانب سے کلکٹریٹ چوراہا کی جانب جارہے تھے کہ کنبھا نگر ریلوے پھاٹک پر بنے اوور برج پر موٹرسائکل بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرا گئی جس سے تینوں نوجوان اچھل کر پچاس فٹ نیچے جاگرے۔
مرنے والوں کی شناخت میٹھا رام جی کے کھیڑا کے رہنے والے سنی (23) ، سریندر عرف سوریہ (20) اور روشن لال (21) کے طورپر کی گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر صدر تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو ضلع اسپتال پہنچایا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three on a motorcycle killed in road accident in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply