اترپردیش کے بہرائچ ضلع میں کار پلٹ گئی،3باراتی ہلاک

بہرائچ: اترپردیش میں بہرائچ ضلع کے وشیشر گنج علاقے میں ایک اسکارپیو گاڑی کے پلٹنے سے اس پر سوار تین باراتیوں کی موت ہوگئی جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ شری وستی اوربہرائچ ضلع کے سرحد پر کل شام شادی کے بعد باراتیوں کو لے کر جارہی ایک اسکارپیو بے قابو ہوکر للت پور کے پاس پلٹ گئی۔
حادثہ میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ زخمی پانچ افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس میں دو کی حالت نازک ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three of marriage party killed in road accident in up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply