اتر پردیش کے اورئی شہر میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد کا قتل

جالون: اترپردیش میں جالون کے اورئی علاقہ میں نامعلوم غنڈوں نے کارپوریشن کے چپراسی اور اس کی بیوی اور بیٹے کودھاردار ہتھیار سے قتل کرکے کمرے میں باہر سے تالا بندکرکے فرار ہو گئے۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ وجے نگر کے باشندے سریندر تیواری (63) اپنی بیوی ابھیلاشا تیواری (55) اور 25 سالہ بیٹے کارتک تیواری کی لاشیں ان کے مکان سے برآمد ہوئیں۔ ان کے جسم پر تیز دھار دار ہتھیار کے چوٹوں کے نشان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تین دن سے سریندر کی بیٹی روبی اپنے والد کو فون کر رہی تھی لیکن فون کا جواب نہیں مل رہا تھا۔
روبی اپنے شوہر سالک رام چترویدی کے ساتھ آج گھر آئی۔ جہاں اس نے گھر کے دروازے میں تالا لگا دیکھا۔ روبی نے کھڑکی میں لگے کولر کو ہٹا کر دیکھا تو تینوں کی لاشیں پڑی نظر آئیں۔ قتل کے اسباب کافوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ اطلاع ملنے پر پولیس افسران موقع پر پہنچے۔ ویڈیوگرافی کی اور گھر کا تالا توڑوایا۔ کمرے سے تینوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three of family murdered in jalaun in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply