تلنگانہ میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد سڑک حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد :تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے مہیشورم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ سری سیلم ہائی وے کے مہیشورم منڈل کی محبت نگر گیٹ کے قریب ا س وقت پیش آیا جب ان کی کار ، بس سے ٹکراگئی۔
یہ بس شہر حیدرآباد کے املی بن بس اسٹیشن سے میلارم جارہی تھی کہ کندوکور سے آرہی تیز رفتار کار کا اسٹئیرنگ وہیل ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا اور کار بس سے ٹکر اگئی۔ مرنے والوں کی شناخت 55سالہ برہما چاری،50سالہ چندراماولی اور40سالہ اسنیہا کے طورپر کی گئی ہے۔یہ تمام کاٹے دھن علاقہ کے رہنے والے ہیں۔یہ بس ابراہیم پٹنم بس ڈپوکی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three of family killed in road accident in telangana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply