تمل ناڈو میں سڑک حادثہ، ایک ہی کنبہ کے تین افراد ہلاک

پانڈیچیری: تمل ناڈو کے ولی پورم ضلع میں کل ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت آندھرا پردیش میں چتوڑ کے رہائشی60سالہ انجانےیولو، ان کی بیوی56سالہ گنگابائی اور بیٹے روہنی کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ لوگ آنکھوں کا علاج کرانے پانڈیچری میں واقع اروند امراض چشم اسپتال جا رہے تھے اور جیسے ہی کلیانور پہنچے کار ڈرائیور موہن کرشنن کا اسٹئیرنگ وہیل پر ہاتھ بہک گیا اور کار ڈوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی جس میں انجانے یالو اور ان کے بیٹے روہنی کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ گنگا بائی کی جپمر اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three of family killed in accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply