راجستھان میں کار ٹرک ٹکر میں ایک ہی گھر کے تین ہلاک

جے پور:راجستھان میں ضلع چورو کے چھاپور تھانہ علاقے میں جمعرات کی شب کھڑے ٹرک سے ایک کارکے ٹکراجانے سے ایک تاجر، اس کی بیوی اور بیٹے کی موت ہو گئی اور بیٹی زخمی ہو گئی۔
تھانہ انچارج منی رام شرما نے بتایا کہ ضلع چورو کے بھالیری تھانہ علاقے کے باشندے کشور سنگھ اپنے افراد خانہ کے ساتھ کار سے جودھپور سے اپنے گاؤں واپس آ رہے تھے اور صبح میگا ہائی وے پر کیشوداس ہوٹل کے نزدیک ان کی کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں44سالہ کشور سنگھ ان کی بیوی وینود کنور (40) کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ان کا 13سالہ بیٹا بھوپال سنگھ اور 17سالہ بیٹی مونا کنور شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ مسٹر شرما نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو پولس نے نزدیکی اسپتال پہنچایا جہاں بھوپال سنگھ کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
مونا کنور کو بیکانیر کے پی بی ایم اسپتال بھیجا گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three of family killed as car rams into stationary truck in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply