اترپردیش کے سدھارتھ نگر میں کھانا کھاتے ہی کنبہ کے تین افراد کی موت

سدھارتھ نگر:اترپردیش میں سدھارتھ نگر کے پتھرا علاقے میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہری بجرگ گاؤں کے رہنے والے شیام راجیو ،بہو اندراوتی اور تین سالہ پوتی رجنی کل دوپہر کھانا کھانے کے بعد اچانک بے ہوش ہوگئے اور ان کے منہ سے جھاگ نکلنے لگے ۔
تینوں کو علاج کے لئے بیوامیں واقع کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں شیام راجیو اور رجنی کی موت ہوگئی جبکہ اندراوتی کی موت بستی لے جاتے ہوئے راستے میں ہی ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ لاش پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دی گئی ہے اور کھانے کا نمونہ جانچ کےلئے بھیجا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three of family died after eating poisonous food in siddharthnagar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply