عشق و محبت کا انجام ایک ہی کنبہ کے تین افراد کے قتل پر

نئی دہلی:بہار میں اورنگ آباد ضلع کے دیوکنڈ تھانہ علاقے کے تحت مہاراج گنج گاؤں میں عشق و محبت کے معاملہ میں پیر کو رات دیر گئے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کردیا گیا۔
مقتولین میں70سالہ معمر پرمیشور پاسوان، ان کے دو بیٹے 45 سالہ ونے پاسوان اور 42سالہ چندر پاسوان شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ غنڈوں نے ان میں سے دو کو گولی مار کر اور ایک کو دھاردار ہتھیار سے قتل کیا ہے۔
پولیس نے اس واردات کو عشق و محبت کا شاخسانہ بتایا ہے۔ اس ضمن میں گاؤں کے ہی پانچ افراد کو حراست میں لے کر پولیس پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three of a family murdered in aurangabad bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply