بس موٹر سائیکل پر گر پڑی،ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی موت

جے پور:راجستھان کے بھیلواڑا ضلع کے گلاب پورا تھانہ علاقے میںآج صبح پبلک سروس ٹرانپورٹ کی بس کے پلٹ جانے اور وہیں سے گذر رہی ایکموٹر سائیکل کے اس بس کے نیچے دب جانے سے ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق یہ لوگ جیسلمیر ضلع میں واقعہ رام دیورا ہوکر رتلام جارہے تھے کہ علاقے کے روپاہیلی بھٹہ کے نزدیک سامنے سے آرہی بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی اور ان کی موٹر سائکل پر گرگئی۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک شدہ پربھو لال (40)،ان کی بیوی رام کنیا(38)اور بیٹا ہری اوم (04)مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں کالوکھیڑا تھانہ علاقے کے رانی گاؤں کے رہائشی تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three of a family killed in accident in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply