جائیداد کے جھگڑے میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد ہلاک

نئی دہلی: قومی دارالخلافہ کے ماڈل ٹاو¿ن علاقہ میں دو بھائیو ں کے درمیان جائیداد پر ہوئے خونریز تصادم میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔پولس کے مطابق ان دونوں بھائیوں میں کافی عرصہ سے جائیداد کا جھگڑا چلا آرہا تھا اور جمعرات کی شب میں تنازعہنے بھیانک رخ اختیار کر لیا۔لڑائی جھگڑے کے دوران گورجیت کو چھرا گھونپ دیا گیا جس پر اس کے ذاتی محافظ نے جسپال اور اس کی بیوی پربھجوت پر فائرنگ کر دی جس میں دونوں زخمی ہو گئے۔ ان دونوںکا بیٹابھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔تصادم کے بعد گورجیت، جسپال اور پربھجوت کو اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ لایا گیا ڈکلیر کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three of a family killed during fight over property dispute in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply