پانڈیچری کے ایک ہوٹل میںایک ہی کنبہ کے تین افراد مردہ پائے گئے

پڈوچیری: یہاں گزشتہ روز ایک ہو ٹل میں تین افراد مردہ پائے گئے۔ تحقیات سے علم ہوا ہے کہ ان تینوں نے خودکشی کی ہے۔ پولس کے مطابق چنئی کے تین باشندے یہاں ایک پرائیویٹ لاج میں مقیم تھے۔
کل انہوں نے دیر تک اپنا دروازہ نہیں کھولا تو لاج کے ملازمین نے پولس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر آرلینپٹ تھانہ پولس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ کر کھولا تو تین افراد مردہ پائے گئے، جنہوں نے زہر کھاکر خودکشی کرلی تھی۔ کمرے میں خودکشی کی تحریر بھی ملی ہے، جس میں لکھا ہے کہ وہ زندگی سے تنگ آچکے ہیں ، اس لئے یہ انتہائی قدم اٹھارہے ہیں۔
ہلاک شدگان کی شناخت موتھورامالنگم (65)، ان کی بیوی تلسی (60) اور ان کے بیٹے بلرامروگم کے طورپر کی گئی ہے۔ پولس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جنرل گورنمنٹ اسپتال بھیج دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three of a family commit suicide in pondicherry in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply