کرناٹک میں کنبہ کے تین بڑوں کی اجتماعی خود کشی

میڈیکیری (کرناٹک):یہاں اجتماعی خودکشی کی ایک واردات میں ایک کنبے کے تین ارکان نے کل رات اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس تعلق کے بھاگمنڈالہ میں گوپال ناک کے ایک65سالہ شخص نے،جو پیشہ سے بڑھئی ہے اپنے 35سالہ بیٹے پردیپاور اس کی28سالہ بیوی منجولہ کے ساتھ خود کشی کر لی ۔
ان تینوں نے اجتماعی خودکشی کے لیے الگ الگ کمروں میں پھندے سے لٹک کر جان دے دی۔ یہ واقعہ اس وقت روشنی میں آیا جب گوپال کی بیٹی پوترا گھر آئی اور اس نے ان لوگوں کو لٹکے ہوئے پایا۔ ان لوگوں نے اپنی زندگی کیوں ختم کی، اس کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three of a family commit suicide in karnataka in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply