لکھنؤ میں ریت سے بھرا ٹرک پلٹ گیا، ایک ہی کنبہ کے تین افراد سمیت5ہلاک

لکھنؤ: پولس کے مطابق یہاں ایک سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولس نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ بدھ کی صبح پانچ بجے ریت سے بھرا ایک ٹرک تیز رفتار سے جارہا تھا کہ پرانے لکھنؤ کی حیدر گنج کالونی میں پلٹ کرسڑک کے کنارے بنی جھگیوں پر گر گیا۔
جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان کی شناخت ہو گئی ہے۔جن میں 25سالہ رضیہ بانو،14سالہ حنا اور 9سالہ اقرار ایک ہی کنبہ کے ہیں۔دیگر دو کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔پولس نے بتایا کہ اپنی تیز رفتار کے باعث ٹرک ڈرائیور کا اسٹئیرنگ وہیل بے قابو ہو گیا ہوگا جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three of a family among 5 killed in lucknow truck accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply