چھتیس گڑھ میں پولس سے مسلح تصادم میں 3 نکسلی ہلاک

سکما(چھتیس گڑھ ):چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں بدھ کی صبح پولیس کے ساتھ مسلح تصادم میں تین نکسلی ہلاک ہو گئے۔ تصادم میں کچھ نکسلی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولس نے تصادم ختم ہونے کے بعد موقع سے بندوق اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔بستر کے پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی) ایس آر پی کلوری اور سکما کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) آئی کے الیسیلا نے بتایا کہ گادی راس تھانے سے ڈی آر جی اور ڈی ایف کی مشترکہ ٹیم سرچ آپریشن پرگئی تھی۔
لیکن وہ جیسے ہی گاو¿ں ایرلا پال اور بڈیشیٹی کے درمیان واقع جنگل میں داخل ہوئی وہاں گھات لگائے نکسلیوں نے فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی کے طور پر پولیس نے بھی فائرنگ کی۔
تقریباً ایک گھنٹے تک فائرنگ کے تبادلہ کے بعد نکسلی گھنے جنگل اور پہاڑیوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ جائے تصادم کی تلاشی کے دوران تین نکسلیوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

ان کی شناخت ڈی اے کے ایم ایم کے صدر پوڈیامی سوما، پنچایت کمیٹی کے صدر پوڈیامی سومڑا اور جن ملیشیا کمانڈر ہڑما کلمو کے طور پر کی گئی ہے۔ (یو این آئی)

Title: three naxals shot dead in chatisgarh | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply