اتر پردیش کے گورکھپور میں ٹینکر کی زد میں آکر3موٹر سائیکل سوار ہلاک

گورکھپور: اترپردیش میں گورکھپور کے جھگیا علاقے میں ہونے والے سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہکھورابار علاقے کے کروی پیاسی گاؤں کے رہنے والے سرویش یادو اپنے بیٹے10سالہ بیٹے آیوش اور سات سالہ بھتیجی آکرتی کے ساتھ کل رات موٹر سائیکل پر گھر واپس آ رہے تھے کہ موتی رام اڈہ کے نزدیک مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹینکر نے ان کی موٹر سائیکل کو اپنی زد میں لے لیا۔
حادثے میں سرویش اور آکرتی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔شدید طور پر زخمی آیوش کلینک لے جاتے وقت راستے میں دم توڑ گیا۔ واقعہ کے بعد مشتعل مقامی لوگوں نے ٹینکر میں توڑپھوڑ کی اور ڈرائیور وجے گوڑ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three motorcyclists crushed to death in gorakhpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply