ہریانہ میں تین بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد دو کا قتل تیسری شدید زخمی

نئی دہلی:ہریانہ میں لوہری اور مکر سکرانتی کے موقع پر تین بچیوں کے ساتھ اجتماعی آبر و ریزی کی وارداتیں منظر عام پر آئیں جن میں دو میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا جبکہ جنسی زیادتی کی شکار تیسری لڑکی موت و زندگی کے درمیان جھول رہی ہے۔
پہلی واردات کا علم اس وقت ہوا جب جیند میں ایک لڑکی کی لاش ملی ۔وہ دسویں کلاس کی طالبہ تھی اور کوروکشیتر کے اسماعیل آباد کی رہائشی تھی۔اسے 10جنوری کواغوا کیاگیا تھا۔اور اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد اسے ہلاک کر کے سڑک کنارے پھینک دیا گیا تھا۔اس کے ساتھ نربھیا جیسی درندگی کی گئی تھی۔
اس کی اندام نہانی میں لوہے کا سریہ گھسیڑ دیا گیا تھا جس سے اسکا جگر پھٹ گیا تھا اور وہ مرگئی تھی۔پولس نے ایک ملز م کی شناخت کر لی ہے۔14جنوری کی صبح پانی پت میں 12سالہ بچی کیلاش ملی۔ اسے دو افراد لوہڑی دینے کے بہانے لے گئے اور جنسی زیادتی کرنے کے بعد اس کا گلا گھوٹ کر مارڈال۔
دونوں ملزم رشتے میں اس بچی کے نانا اور ماما لگتے تھے۔دونوں نے قتل کے بعد بھی اس بچی کے ساتھ نہایت سفاکانہ سلوک کیا۔اور پھر اسے اس کے ننھیالی گاؤں کے بالمیکی چوپال کے قریب گندے پانی میں پھینک دیا۔بچی ان دنوں اپنی نانی کے گھر میںرہ رہی تھی۔دونوں ملزم گرفتار کر لیے گئے اور انہوں نے اپنا جرم قبول کر لیا۔
پنچکولہ ضلع میں تو جنسی زیادتی کی واردات نے انسانیت کو ہی شرمسار کر دیا۔ ایک شخص نے 10سال کی بچی کے عضو مخصوص میں ڈنڈا گھسیڑ کو اسے شدید طور پر مجروح کر دیا۔پولس نے50سالہ ملزم کے خلاف پوکسو قانون کے تحت معاملہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔بچی کی ماں نے بتایا کہ اتوار کی دوپہر تقریباً2بجے اس کی بیٹی باہر کھیل رہی تھی ۔
اچانک اس کے چیخنے کی آوازآئی ۔وہ باہر آئی تو اس نے دیکھاکہ اس کی بچی رو رہی ہے۔ جب اس نے اس سے رونے کا سبب معلوم کیا تو اس نے بتایا کہ ٹوکی رام انکل نے اس کے جسم میں ڈنڈا ڈال دیا ہے ۔بچی کی چیخوں سے گھبرا کر درندہ صفت ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three minors brutally gangraped in 24 hours in haryana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply