چار سالہ بچے کے قتل کے جرم میں3لڑکوں کو پھانسی کی سزا

شملہ:ہماچل پردیش میں شملہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے چار سالہ بچے یگ کے سنسنی خیز قتل کے تینوں مجرموں چندر شرما، تجندر اور وکرانت کو پھانسی کی سزا سنادی۔

عدالت نے اس ہولناک جرم کو شاذونادرسننے میں آنے والے جرم سے تعبیر کرتے ہوئے تینوں مجرموں کو تعزیرات ہند کی دفعہ 302(قتل)، 364اے(زر فدیہ کے لیے اغوا و قتل)کےجرم میں سزائے موت،دفعہ201(شواہد تلف کرنا)کے تحت7سال قید کی سزا، دفعہ347(فدیہ کے لیے حبس بیجا میں رکھنا) پر تین سال قیدکی سزا اور دفعہ506اور 120بی (مجرمانہ سازش) کے تحت ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے دفعہ 201,347اور506کے تحت بالترتیب20ہزار،50ہزار اور 10ہزار روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ۔عدم ادائیگی کی صورت میں قید کی سزا میں توسیع کر دی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three men get death for killing 4 year old boy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply