آندھرا ۔اڑیسہ سرحد پر پولس کے ساتھ مسلح تصادم،مزیدتین ماؤ باغی ہلاک

بھونیشور:آندھراپردیش اور اوڈیشہ کی سرحد پر آج ایک بار پھر ماؤ باغیوں اور پولیس کے دستوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں مزید تین ماؤباغی ہلاک ہو گئے۔ ان تازہ ہلاکتوں نے گذشتہ دو روز کے دوران ہلاک ہونے والے ماؤ باغیوں کی تعداد بڑھ کر27ہو گئی ۔پولیس نے اس فائرنگ میں تین ماؤ باغیوں کی ہلاکت کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ان ماؤ باغیوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
گزشتہ روز بھی اسی علاقہ میں پولیس اور ماؤ باغیوںکے درمیان انکاونٹر پیش آیا تھا جس میں 24ماؤ باغی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس انکاونٹر کے بعد پولیس کے دستوں نے جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی تھی کہ آج صبح رام گڑھ۔پاناس پیٹ کے جنگلاتی علاقہ میں دونوں میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس میں تین ماؤ باغی ہلاک ہوگئے۔
اسی دوران پولیس نے کہاکہ گزشتہ روز انکاونٹر میں ہلاک ماؤ باغیوں کے رشتہ داروں کے لاشوں سے متعلق دعوے کرنے پران کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے حوالے کردیا جائے گا۔آندھراپردیش کے ڈی جی پی سامباشیواراو نے انکاونٹر کے مقام کا فضائی سروے بھی کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three maoists killed in malkangiri encounter in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply