بہار میں مسلح تصادم میں 3ماؤ باغی ہلاک، 4 پولس اہلکار زخمی

اورنگ آباد: بہار میں اورنگ آباد اور گیا ضلع کی سرحدوں سے متصل ڈمری نالہ کے گھنے جنگلات کے نزدیک آج پولیس اور ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(ماؤنواز) کے شدت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں تین ماؤنواز ہلاک جبکہ مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے چار جوان شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

*:بہار پولس نے جموئی کے جنگل میں مسلح تصادم کے بعد دو نکسلی زندہ پکڑ لیے
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بڑی تعداد میں ماؤنواز ڈمری نالہ کے گھنے جنگلات میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ اسی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس اور سیکورٹی جوانوں نے مشترکہ طور پر ڈمری نالہ کے قریب محاصرہ کیا۔
پولیس کے پہنچنے کا احساس ہوتے ہی ماؤنواز باغیوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں مذکورہ ممنوعہ تنظیم کے تین عسکریت پسند مارے گئے۔ اس دوران سیکورٹی فورس کے چار جوان زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three maoists killed in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply