راجستھان کے مکرانہ میں کان بیٹھ جانے سے 3مزدور ہلاک

ناگور: راجستھان کے ناگور میں سنگ مرمر نگری مکرانا میں کان کے منہدم ہونے سے تین مزدوروں کی موت ہو گئی اور تین ورکرز زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ارشاد غفور کی کان میں ورکرز کام کر رہے تھے تبھی کان منہدم ہوگیا جس میں دیوا رام، راکیش گوجر، اور شرون کی دبنے سے موت ہو گئی۔
مہلوکین م?رانا کے ہی رہنے والے تھے۔ کل شام ہوئے اس حادثے میں تین دیگر مزدور بھی دب گئے تھے جنہیں بحفاظت نکال کر ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دو کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا اور ایک مزدور کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے کان مالک کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three labourers killed in mishap at marble mine in ajmer in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply