آندھرا پردیش کے کڈپا ضلع میں کار پلٹ گئی، تین 3ہلاک، دو زخمی

کڈپا :آندھرا پردیش میں کڈپا ضلع کے جمالاما ڈوگو میں آج علی الصباح ایک کار بے قابو ہوکر پلٹ گئی جس میں تین افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کار میں پانچ افراد سوار تھے۔
حادثہ اس وقت ہوا جب تاڈپتری جا رہی یہ کار جمالاما ڈوگو میں واقع ایک بس اسٹینڈ کے نزدیک بے قابو ہوکر ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تین لوگوں کی موت اور دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

مرنے والوں کی شناخت اشوتھاما، تلاسی رام اور گووردھن کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ سبھی کار سوار جمالاما ڈوگو کے رہائشی تھے۔ زخمیوں کو کرنول کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس معاملہ درج کر کے ضروری کارروائی کر رہی ہے۔

Title: three killed two injured as car hits road divider in kadapa | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply