اترپردیش کے باغپت شہر میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 3ہلاک

باغپت (اتر پردیش) : یہاں کھیڈکا علاقہ میں ایک زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے اس کے ملبہ کے نیچے دب کر ایک خاتون اور اس کی بیٹی سمیت3افراد ہلاک ہو گئے۔ پولس نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی شناخت 40سالہ احمدی، اس کی سات سال کی بیٹی سہانہ اور 14سال کی ایک دوسری لرکی زیبا کے طور پر ہوئی ہے ۔
جس وقت یہ دیوار گری تو یہ تینوں وہیں کھڑی تھیں۔پولس نے زیر تعمیر مکان مالک کےخلاف معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔اترپردیش کے ہی ایک اور شہر سنبھل کے نخاسہ علاقہ کے رہٹول گاو¿ں میں ایک ہائی ٹینشن تار گرنے سے کھیتوں میں اچھل کو د کر رہا شانی نام کا ایک 12سالہ بچہ اس کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ پولس نے بتایا کہ اس بچے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in wall collapse in baghpat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply