گائے کو بچانے کی کوشش میں تین کار سوار ہلاک

جے پور:راجستھان میں ہنومان گڑھ ضلع میں اس وقت تین افراد ہلاک اور دو زخمی وہ گئے جب ایک کار گائے کو زد میں آنے سے بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کردرخت سے ٹکراگئی۔
پولیس کے مطابق پنجاب کے مکتسر سے یہ لوگ راجستھان کے چورو ضلع میں سالاسر بالاجی کے درشن کے لئے جا رہے تھے کہ گزشتہ رات تقریبا دو بجے ہنومان گڑھ تھانہ علاقے میں ہنومان گڑھ۔ رائے سر روڈ پر کولا فارم کے نزدیک یہ حادثہ ہو گیا۔مرنے والے پنجاب کے رہائشی تھے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in trying to save cow in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply