بہار میںٹرین کی زد میں آکر باپ اور دو بچے ہلاک

پٹنہ:بہار میں مشرقی وسطی ریلوے کے داناپور ریلوے ڈویزن میں ہاتھی ڈیہہ اسٹیشن کے نزدیک آج ٹرین سے کٹ کر تین افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع پٹنہ کے مرانچی تھانہ علاقہ کے بریارپور ٹولہ میں رہنے والا راہل کمار اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ رانچی۔پٹنہ پاٹلی پتر ایکس پریس سے ہاتھی ڈیہہ آرہا تھا۔
بھیڑ کی وجہ سے پلیٹ فارم پر اترنے کی جلدبازی میں وہ اپنے دونوں بچوں کے ساتھ گیٹ پر آکر ٹرین کے رکنے کا انتظار کررہا تھا کہ اسی دوران ٹرین میں جھٹکا لگنے کی وجہ سے اس کا توازن بگڑ گیا جس سے وہ دونوں بچوں کے ساتھ پٹری پر گر پڑااور ٹرین کے پہلیےکے نیچے آجانے سے تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت راہل کمار (30) ، اس کے بیٹے آشیش کمار (3) اور بیٹی آروشی کماری (5) کے طورپر کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں ریلوے تھانہ میں معاملے درج کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

Title: three killed in train accident in bihar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply