بہار کے ضلع روہتاس میں سڑک حادثہ، تین ہلاک، 13 زخمی

سہسرام: بہار میں روہتاس ضلع کے شیوساگر تھانہ حلقہ میں کل دیر رات تیرتھ یاتریوں کو لے جا رہی بس اور ٹرک کی ٹکر تین افراد ہلاک اور پانچ خواتین سمیت 13 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع کے مہیش پور گاؤں سے تیرتھ یاتریوں کو لے کر جھارکھنڈ کے دیوگھر جا رہی بس شیوساگر کے قریب نیشنل ہائی وے پر سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی۔ یہ تکر اتنی شدید تھی کہ تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والے13افراد میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔
مرنے والوں کی شناخت بھولا یادو (40)، امرت لال وشوکرما (43) اور چوکھےلال وشوکرما (45) کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کو سہسرام صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں پانچ کی حالت سنگین ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in rohtas as bus collides with stationary truck in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply