راجستھا ن کے اودے پور ضلع میں ٹریلر چائے پی رہے تین افراد پر چڑھ گیا ،تینوں ہلاک

جے پور:راجستھان کے ادے پور ضلع کے گونگودا تھانہ علاقے میں قومی شاہراہ پر سروہی سے اودے پور جا ر ہے ایک ٹریلر کی زد میں آکر تین بائیک سوار ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ اتوار کوصبح تقریباً 10 بجے گھسیار شری ناتھ جی مندر کے سامنے پیش آیا ۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 66سالہ شنکر پالیوال، 18سالہ دھرمیش پالیوال اور ان کے پڑوسی 58سالہ اندر لال پالیوال کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ لوگ اودے پور میں ایک شادی تقریب میں شرکت کر کے واپس آرہے تھے کہ گھسیار میں ایک جگہ رک کر چائیے پی رہے تھے کہ ٹریلر ان پر چڑھ گیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in road mishap in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply