آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ میں ملائم سنگھ کے قریبی دوست سمیت3ہلاک

لکھنؤ: آگرہ ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر بدھ کے روز تیرواہ میں پھگراہ بھٹہ کے پاس ہوئے بھیانک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ موصول اطلاع کے مطابق یہحادثہ اس وقت ہوا جب اٹاوہ سے لکھنؤ جارہی تیز رفار لکژری کار ڈیوائڈر پھلانگ کر دوسرے ٹریک پر چلی گئی اور لکھنؤ سے دہل جارہی دو کاروں کے اوپر جا گری۔
حادثہ میں اٹاوہ سے لکھنؤ جارہے دو افراد اور لکھنؤ سے دہلی جارہے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ اس حاثہ میں سات دیگر زخمی بھی ہوئے۔انکی شناخت مہیشوری، انکور، ساکشی، موہت، سیما، انل اور سونون کے طور پر کی گئی ہے۔
جبکہ ہلاک شدگان میں ڈاکٹر لکشمی پتی ورما، ان کے ساتھ کار میں جارہے کانگریس لیڈر و سابق کونسلر دھرم راج ورما اور لکھنؤ کے رہائشی ہری موہن کے طور پر کی گئی ہے۔
اٹاوہ کے رہائشی لکشمی پتی ورما لکھنؤ جا رہے تھے کہ پھگوہا بھٹے کے پاس ان کی کار عدم توازن کا شکار ہو گئی اور اچھل کر ڈیوائیڈر پار کرتے ہوئے دوسرے ٹریک پر چلی گئی۔ڈاکٹر لکشمی پتی سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ کے قریبی ساتھیوں اور یوگ گورو تھے۔

Title: three killed in road accident on agra lucknow expressway | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply