بہار کے کٹیہار شہر میں ٹرک موٹر سائیکل ٹکر میں3نوجوان ہلاک

کٹیہار:بہار میں کٹیہار ضلع کے پوٹھیا پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے میں جمعرتا کی شب ایک سڑک حادثے میں تین نوجوان ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے سمیل? ڈویڑن کے وشنی چک وشن پور گاؤں کے تین نوجوان ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پوٹھیا مارکیٹ سے اپنے گھر واپس آ رہے تھے تبھی ریاستی ہائی وے 77 پر ایک بے قابو ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔
حادثے میں تینوں نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ہالک شدگان کی شناخت22سالہ بلبل منڈل 24سالہ وشوناتھ منڈل اور22سالہ نردیش کمار منڈل کے طور پر کی گئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کٹیہار صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک لے کر فرار ہو گیا۔

Title: three killed in road accident in katihar bihar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply