بریلی میں سڑک حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد ہلاک چوتھے کی حالت نازک

بریلی: اتر پردیش میں بریلی کے آنولہ۔علی گنج راستے پر ایک تیز رفتار بے قابو گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک اور ایک عورت زخمی ہو گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (گاؤں ) بی کے شریواستو نے آج یہاں بتایا کہ سرولی ٹاؤن کے محلہ پیاس کے رہائشی40سالہ انوکھے موریہ پنجاب کے جالندھر ضلع میں پرائیوٹ جاب کیا کرتے تھے۔
تین دن پہلے وہ گاؤں آئے تھے۔کل وہ اپنی بیوی ، 12سالہ بیٹے امن اور8سالہ بیٹی انجلی کے ساتھ موٹر سائیکل سے اپنی سسرال سے واپس آ رہے تھے۔ تبھی علی گنج راستے کے لوہاری پل پر ایک بے قابو گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دو دو نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ دو زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں دیر رات انجلی نے دم توڑ دیا۔ایک کی حالت نازک ہے۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔ فرار ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in road accident in bareilly in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply