آندھرا پردیش میں دو سڑک حادثوں میںپولس کانسٹبل سمیت تین ہلاک 6زخمی

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کرنول ضلع کے دھون منڈل کے اوبلاپورم کے قریب ایک کار کے الٹ جانے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔مرنے والوں میں ایک کی شناخت پولیس کانسٹیبل کے طورپر کی گئی ہے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بنگالورو سے حیدرآباد آنے والی کار کا ڈرائیور اسٹئیرنگ وہیل پر قابو کھو بیٹھا اور کار عدم توازن کا شکار ہو کر پلٹ گئی۔
اسی دوران آندھراپردیش کے ہی مشرقی گوداوری ضلع کے تونی میں بھی ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 6شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریت کا لوڈ لے جارہی لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری الٹ گئی۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 6زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ لاری کے الٹ جانے کے سبب اس روڈ پر ٹریفک متاثر رہی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in road accident in ap in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply