راجستھان میں حوض کی صفائی کرتے ہوئے زہریلی گیس کے اخراج سے تین ہلاک

جے پور :راجستھان کے چتوڑگڈھ ضلع کے بھدیسر میں کل رات گئے ایک حوض کی صفائی کرتے وقت زہریلی گیس کی زد میں آنے سے ایک لڑکی سمیت تین افراد ہلاک اور ایک بیمار ہو گیا۔ زہریلی گیس کا شکار نوجوان کو ساور?ا کی طبی مرکز میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق بھدیسر میں ایک حوض کی صفائی کا کام چل رہا تھا تبھی اس میں اترے میٹھو سنگھ (60) زہریلی گیس کی زد میں آکر بیہوش ہو گئے۔ انہیں بچانے کے لئے نیلو عرف نیلا (17) اور کشن لوہار (50) اور سریش (33) بھی اس کی زد میں آ گئے۔ ان میں سریش کو چھوڑ تینوں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ سریش کو مشکل سے حوض سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچادیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کو سونپ دی گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in rajasthan after inhaling poisonous gas in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply