مدھیہ پردیش میں کار اور ٹرک میں ٹکر،3ہلاک

رائے سین: مدھیہ پردیش کے ضلع رائے سین میں آج ایک کار اور ٹرک کے ٹکراجانے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہاں سے تقریباََ 25کلومیٹر دور ساگر روڈ پر گاوں سرسوڈا میں واقع ایک ڈھابے کے نزدیک کار اور ٹرک کے ٹکراجانے سے کار میں سوار پشپندر سونی (28) ، امن سونی (17) اور محترمہ رادھا بائی سونی کی موت ہوگئی۔
کنبہ کے یہ تمام اراکین اپنے مکان کے افتتاح میں شامل ہونے کے لئے بھوپال جارہے تھے۔ یہ تمام افراد لکھنادون کے رہنے والے بتائے جارہے ہیں۔ پولس افسر رمیش رگھو ونشی نے بتایا کہ اس حادثہ میں ایک خاتون بھی سنگین طورپر زخمی ہوگئی ہیں جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in mps raisen district road accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply