کرناٹک میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک

میسور:کرناٹک کے میسور ضلع میں بجلی گرنے کے دو علاحدہ واقعات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔پولیس نے کہا کہ راوندور گاوں میں پہلے واقعہ میں باپ اور بیٹا ،جنہوں نے شدید بارش سے بچنے کے لیے درخت کے نچے پناہ لی ہوئی تھی،بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئے۔
مرنے والوں کی شناخت پیریاپٹنہ تعلقہ کے یم شیٹی گاوں کے رہنے والے 45سالہ بیری گوڑ اور ان کے بیٹے 15سالہ شیو کمار کے طورپر کی گئی ہے۔ایک اور واقعہ میں ایک خاتون اس وقت ہلاک ہوگئی جب وہ ایم شیٹی ہلی علاقہ کے قریب کھیت میں دوسروں کے ساتھ تمباکو کو خشک کررہی تھی۔ اس خاتون کی شناخت پیریاپٹنہ تعلقہ کے کپے ہلی گاوں کی ایرماں کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in lightning strike in mysore in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply