بہار میں کنویں سے زہریلی گیس کے اخراج سے تین افراد ہلاک

بھبھوا(بہار): بہار میں کیمور ضلع کے موہنیا تھانہ علاقہ کے دیوکلی گاوں میںزہریلی گیس رسنے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ تین دیگر بیمار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ آج ضلع کے دیوکلی گاوں میں ایک پرانے کنویں کی صفائی کے لئے اس میں اترے جمنا کشواہا زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔
کافی دیر تک جمنا باہر نہیں نکلا تو اسے بچانے کے لئے وہاں موجود چن من راج بھر اور دھننجے کشواہا اندر گئے لیکن دونوں ہی گیس کی زد میں آگئے۔ اس دوران مقامی گاوں والوں نے معاملے کی اطلاع ضلع انتظامیہ کو دی۔ ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں تینوں کو باہر نکالنے کے لئے تین دیگر لوگ کنویں میں گئے لیکن وہ بھی بے ہوش ہوگئے۔
انہیں بڑی مشکل سے کسی طرح باہر نکالا گیا۔ اس وقت تک جمنا، چن من اور دھننجے کی موت ہوچکی تھی۔ تین دیگر لوگوں کا علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in kaimur due to poisonous gas leak in well in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply