ہبلی کے قریب بس میں آتشزدگی سے تین مسافر زندہ جل کر ہلاک

ہبلی(کرناٹک):کرناٹک کے ہبلی کے قریب ایک پرائیویٹ بس میں اچانک آگ لگ گئی جس میں تین مسافرزندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔ یہ بس ہبلی سے بنگلور جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
اچانک آگ لگنے سے مسافروں کو بس سے اترنے کا موقع نہیں مل سکا اور جب تک کچھ وہ سمجھ پاتے کہ کیا ہوا ہے۔ بس پوری طرح آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ بس میں 16 مسافرسوار تھے۔ جو بدقت تمام بس سے باہر نکل سکے ۔لیکن 3مسافر اندر ہی پھنس گئے اور زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔
اگرچہ پولیس کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ آگ لگی۔ تاہم پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا بس میں کوئی کیمیکلس تو نہیں لے جایا جا رہا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in hubli bus fire in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply