گجرات میں بس ٹرک ٹکر میں3افراد ہلاک15زخمی

گاندھی نگر:گجرات میں ضلع موربی ہنود علاقہ کے مانیا۔ہنود شاہراہ پر پرتاپ گڑھ گاؤں کے نزدیک نکترانا سے بوڈیلی جا رہی ایس ٹی بس نے سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ جس میں بس کنڈکٹر سمیت تین افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت بس کنڈکٹر دلیپ بھائی دیو دان بھائی چاوڑا، رنکو اور شیلیش بھائی چکا بھائی نائیکاکے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سے بھی کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in gujarat as bus rams into stationary truck in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply