اتر پردیش کے مظفر نگر میں گروہی تصادم، فائرنگ، تین ہلاک

مظفر نگر:اترپردیش کے مظفرنگر میں دیر شام بھرے بازار میں گینگ وار کے دوران فائرنگ میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور دو لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ کوتوالی علاقے میں داروغہ کی کوٹھی کھالاپار کے باشندے رشید اور اسلام کے حامیوں کے درمیان مالی لین دین کے معاملے میں جمعرات کی رات تقریبا 11 بجے تنازعہ ہو گیا۔ بات بڑھنے پر رشید کے حامیوں نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو زخمی کر دیا۔جن میں سے تین شدید زخمیوں60سالہ اسلام الدین،30سالہ گل شیر اور30سالہ اختر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
زخمی نسیم اور شمشیر کو علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس ملزموں کی تلاش کر رہی ہے۔ علاقے میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in gangwar in ups muzaffarnaga in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply