مہاراشٹر کی رام دیوکیمیکلزنام کی کمپنی میں باوئلر دھماکہ کے بعد آگ لگنے سے3ہلاک14زخمی

نئی دہلی: مہاراشٹر کے پلگھار ضلع کے بوائسر ۔تارا پور انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ایک کیمیکل کمپنی کے بوائلر کے اندر زبردست آگ لگنے سے 3افراد ہلاک اور 14دیگر زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ رام دیو کیمکلز نام کی ایک کمپنی کے بوائلر میں جمعرات کی شب تقریباً 11بج کر40منٹ پر ہوا ۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ 8کلو میٹر کے دائرے کی حدود میں واقع تمام گاؤں میں سنائی دی۔
یہ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ اس نے کئی کمپنیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ان کمپنیوں میں بھی کیمیکلز کے ڈرم تھے جس کے باعث آگ اور بھڑک گئی۔
وہ تو شکر ہے کہ تارا پور ایٹمی پاور اسٹیشن جائے وقوعہ سے20کلومیٹر کی دوری پر بوائسر تارا پور روڈ پر واقع تھا ورنہ نہ معلوم کیسی تباہی مچتی۔

Title: three killed in fire at chemical factory in maharashtras palghar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply